ایران کی دھمکیوں کے باوجود اسرائیل کے دفاع سے دستبردار نہیں ہوں گے: برطانوی وزیراعظم

ایران کی دھمکیوں کے باوجود اسرائیل کے دفاع سے دستبردار نہیں ہوں گے: برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے جی سیون سربراہی اجلاس کے لیے روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی دھمکیوں کے باوجود اسرائیل کے دفاع سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرے گا۔ سر کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ خطے میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر برطانوی فوجی اثاثے، جن میں لڑاکا طیارے اور ایندھن فراہم کرنے والے جہاز شامل ہیں، مشرق وسطیٰ منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق یہ اقدام خطے میں کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی حکومت نےتہران میں میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہوں کے طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا

 یہ تیاری اُس وقت شروع کی گئی جب اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام اور اعلیٰ فوجی قیادت کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں ایران نے شدید ردِعمل دینے کی دھمکی دی ہے۔ اس سوال پر کہ آیا برطانیہ ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے خلاف اسرائیل کی براہِ راست مدد کرے گا، سٹارمر نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عملی نوعیت کے فیصلے ہیں اور صورت حال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے اس پر فی الحال کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھوں گا۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ خطے میں برطانوی فوجی موجودگی بڑھائی جا رہی ہے اور یہ عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیکٹ چیک:پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو جوہری حملے کی دھمکی کا دعویٰ جھوٹا قرار

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی برادری، خاص طور پر مغربی ممالک، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ خطے میں بڑے تنازعے کے خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *