ویب ڈیسک۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان جلد امن قائم ہوگا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بہت ساری ملاقاتیں اور فون کالز ہو رہی ہیں، اور دونوں ممالک معاہدہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ویسا ہی ہوگا جیسا میں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کرایا تھا۔ بھارت اور پاکستان کے معاہدے میں امریکا کے ساتھ تجارت کی دلیل استعمال کی گئی، دو بہترین رہنماؤں سے بات کی جو فوری فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، اور سب کچھ رُک گیا۔