پنجاب کا عوام دوست بجٹ کل پیش کیا جائیگا، نئے ٹیکسز نہیں لگیں گے : وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان

پنجاب کا عوام دوست بجٹ کل پیش کیا جائیگا، نئے ٹیکسز نہیں لگیں گے : وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کل سہ پہر مالی سال 2025-26 کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرینگے۔  

بجٹ کی منظوری سے قبل صوبائی کابینہ نے خصوصی اجلاس طلب کیا ہے جہاں اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ترقیاتی وژن کی بھر پور طریقے سے عکاسی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کے لیے400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ان کے مطابق بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا، تاہم موجودہ ٹیکسز کی مؤثر وصولی ضرور یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا مؤثر استعمال کرے گی، جبکہ تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے جاری منصوبوں کو بدستور جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافہ متوقع

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ بجٹ میں خواتین، بچوں، معذور افراد اور محنت کشوں سمیت تمام طبقوں کے حقوق کا خاص طور پر تحفظ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو مالی اور تکنیکی مدد بھی فراہم کی جائے گی، جب کہ کسان کارڈ کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین مشکل میں پھنس گئے :بجٹ میں 18 فیصد ٹیکس، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ان کاکہنا تھا کہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دی جائے گی اور جنوبی پنجاب سمیت پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نےمزید کہا کہ پنجاب کا آئندہ بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کا گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی کے عمل میں اہم نرمی کا اعلان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *