آپریشن سندور: بھارت بری طرح تنہا، پاکستان کا پروفائل، چین کا اثرورسوخ بڑھ گیا، پراوین ساہنی

آپریشن سندور: بھارت بری طرح تنہا، پاکستان کا پروفائل، چین کا اثرورسوخ بڑھ گیا، پراوین ساہنی

بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ نگار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف بھارت کے ناکام آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر پروفائل، جبکہ چین کا وسط ایشیائی خطے میں اثرورسوخ مزید بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت تنہائی کا شکار، روس نے بھی پاکستان سے متعلق بڑا بیان دیدیا

بھارتی اخبار کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اس آپریشن کا پاکستان کو بہت بڑا فائدہ ہوا، پاکستان کا عالمی سطح پر پروفائل بڑھا ہے پاکستان کی جیوپولیٹکل لوکیشن ایسی ہے کہ پاکستان اگر اپنی گورننس مزید بہتر کر لیے تو وہ مزید بہتر ہو جائےگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے دندان شکن جواب کے بعد بھارت کی جھوٹی کہانیاں بھی کام نہ آئیں، سفارتی تنہائی برقرار

انہوں نے کہا کہ جیو پولیٹکل صورت حال کے پیش نظر پاکستان کی جغرافیائی صورت حال ایسی ہے کہ وہ چین کے ساتھ مل کر بھارت کو خطے میں آسانی سے تنہا کر دیں گے، بقول ان کے پاکستان میں صورت حال تیزی سے بہتر ہوئی ہے، بلوچستان میں کچھ مسائل ہیں جہاں پاکستان تھوڑی سی گورننس بہتر کر کے مسائل حل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گوادرکے ذریعے پاکستان اور چین مشرق وسطیٰ، وسط ایشیائی ریاستوں اور کشمیر تک پہنچ سکتے ہیں، تو اس طرح دونوں ممالک خطے میں بھارت کو آسانی سے تنہا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں فالس فلیگ کے بعد الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شکست سے دوچار کیا، بھارت آج تک دُنیا کے سامنے پہلگام واقعے کے الزامات پر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *