پاک-امریکہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، پاکستانی نژاد بزنس مین تنویر احمد

پاک-امریکہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، پاکستانی نژاد بزنس مین تنویر احمد

امریکہ میں مقیم معروف پپاکستانی نژاد بزنس مین تنویر احمد نے پاک-امریکہ تعلقات میں حالیہ بہتری کو سراہتے ہوئے اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں تنویر احمد نے کہا کہ پاک-امریکہ شراکت داری صدر ٹرمپ کی قیادت میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ پاکستاناور امریکہ نے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی، سرمایہ کاری، اور معاشی تعاون کے مختلف شعبوں میں امریکہ کے ساتھ ایک پائیدار اور مضبوط شراکت داری قائم کی ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط میں نئی جان ڈالی جا رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کے بعد، واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکہ کو منتخب آئٹمز پر زیرو ٹیرف دوطرفہ تجارت کی پیشکش کردی

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی علاقائی اہمیت، خاص طور پر جنوبی ایشیا میں استحکام اور سیکیورٹی کے تناظر میں، امریکہ کی خارجہ پالیسی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ دنوں میں امریکی دفاعی اور انٹیلیجنس حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرحدی سیکیورٹی، اور انسداد دہشت گردی میں مشترکہ کوششوں پر بات چیت ہوئی ہے۔

تنویر احمد، جو امریکہ میں ایک کامیاب کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں، طویل عرصے سے پاک-امریکہ تعلقات کے فروغ کے حامی رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں ان امیدوں کی عکاسی کرتا ہے جو ان بڑھتے ہوئے تعلقات سے وابستہ کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *