ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کرشیدہ صورتحال کی وجہ سے خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی مسائل پیدا ہونے لگے، پاکستان کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو گیا۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعدد ممالک کو جانے والی فلائٹس منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں،کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران روانہ ہونے والی 8 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 16 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد سے نجف جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں، حکام کا کہنا ہے کہ جدہ، دبئی، بحرین اور راس الخیمہ سے اسلام آباد کی پروازیں بھی ایک سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔