ویب ڈیسک۔ اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیاروں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے مہرآباد ایئرپورٹ پر کھڑے دو F-14 لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔
ویڈیو کے ساتھ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا تھا کہ ان طیاروں پر حملے کا مقصد ایرانی فضائیہ کے دیگر طیاروں کی پروازوں کو روکنا تھا۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ طیاروں کو کب نشانہ بنایا گیا، لیکن تین روز قبل اسرائیل نے مہرآباد ایئرپورٹ پر حملہ کیا تھا۔
F-14 ایک دو انجنوں اور دو نشستوں والا لڑاکا طیارہ ہے، جس نے 1970 میں پہلی پرواز کی اور 1974 میں امریکی بحریہ کا حصہ بنا۔ امریکا نے یہ طیارے 1976 میں ایران کو فراہم کیے تھے۔