ایران کا اسرائیل کیخلاف ‘آپریشن وعدہ صادق 3’ کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ اعلان

ایران کا اسرائیل کیخلاف ‘آپریشن وعدہ صادق 3’ کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ اعلان

ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف “آپریشن وعدہ صادق 3” کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے ایرانی سرزمین پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، جس میں ایرانی جوہری تنصیبات اور سینیئر فوجی حکام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق آپریشن وعدہ صادق 3 کے تحت ایران نے اسرائیل کے فوجی اور تزویراتی مقامات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس حملے سے تل ابیب اور یروشلم سمیت دیگر اسرائیلی شہروں میں کافی نقصان ہوا ہے۔ ایران کی پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس نے اسرائیل کے خلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: ایران۔اسرائیل کشیدگی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی قیادت کو نصیحت

پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس کی جانب سے شاہد 107 نامی یہ جدید ڈرونز اسرائیلی اہداف پر خودکش حملوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان ڈرونز میں ایسا انجن نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ 1500کلو میٹر فاصلے تک پرواز کرسکتے ہیں۔

شاہد 107 جیسا ہی ایک ڈرون حال ہی میں اسرائیل کے ائیرو تھری ائیر ڈیفنس میزائل نظام کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور حیفہ پرمیزائل و ڈرونز سے حملہ کیاگیا ہے، ایرانی حملےکے نقصانات کے باعث حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل روک دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *