مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کا دوغلا پن، ایران کے ساتھ دوستی کے دعوے بھی جھوٹے نکلے

مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کا دوغلا پن، ایران کے ساتھ دوستی کے دعوے بھی جھوٹے نکلے

بھارت میں مودی سرکار فلسطین اور ایران کے حوالے سے سفارتی سطح پردوغلے پن کا شکار ہے، ایک جانب بھارت ایران کے ساتھ قریبی دوستی کے دعوے کر رہا ہے لیکن دوسری جانب اسرائیل کے ایران پر حملے کی آج تک مذمت کی نہ ایران کی حمایت میں کوئی بیان سامنے آیا ہے، بلکہ گودی میڈیا مسلسل اسرائیل کی حمایت میں بول رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب ، امریکی صدر ٹرمپ بھی بھارتی میڈیا کے نشانے پر

بھارت کی خبررساں ادارے  ’دی وائر‘کے مطابق مودی سرکار نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پر کسی بھی واضح مؤقف سے گریز کیا، بھارت کی اس دوغلی پالیسی نے اسے عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کی جانب دھکیل دیا ہے۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق ’مودی سرکارکا دوغلا پن یہ ہے کہ اس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں اقوام متحدہ کے متعدد قراردادوں میں سے ہمیشہ خاموشی اختیار کی ہے‘۔

دی وائر نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کا محور اخلاقیات نہیں بلکہ مفادات ہیں، مودی نے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کے لیے اسرائیل کی حمایت کو ترجیح دی ہے۔

دی وائر کے مطابق مودی سرکار کا دوغلا پن یہاں بھی عیاں ہے کہ اس نے اقوام متحدہ میں میانمار میں ہونے والی زیادتیوں پرخاموشی اختیار کی، مودی نے روس کے یوکرین پرحملے کی کھل کر مذمت نہیں کی، جس سے بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی ہے، مودی حکومت کی دہری پالیسی نے بھارت کو عالمی اخلاقی اور سیاسی اہمیت سے دورکر دیا ہے۔

دی وائر نے مزید کہا ہے کہ ’مودی نے عالمی انسانی حقوق کی بنیاد پر اتحاد بنانے کے تاریخی ورثے کو نظرانداز کیا ہے، مودی کی غیر اخلاقی سفارتکاری نے بھارت کو بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام بنایا ہے، مودی کی سیاست نے بھارت کو اخلاقی اعتبار سے تنہا کیا اور اس کے سفارتی تعلقات کمزور کیے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں شکست کو چھپانے کی کوشش: مودی سرکار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی

دی وائر نے مزید لکھا ہے کہ ’مودی حکومت کی خاموشی اور دہری پالیسی بھارت کے عالمی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے، مودی سرکار کی خارجہ پالیسی عالمی اصولوں کی بجائے طاقت کے حساب سے فیصلے کرنے پر مبنی ہے جو بھارت کے لیے خطرناک ہے۔

اسرائیل  ایران جنگ، فلسطین پر مظالم اور دیگر عالمی تنازعات پر بھارت کی دوغلی پالیسی مودی حکومت کی کمزریوں کو ثابت کرتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *