ایران نے پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، تل ابیب اور حیفہ میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

ایران نے پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش  کر دی، تل ابیب اور حیفہ میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، تل ابیب اور حیفہ پر ایرانی فورسز نے 8 میزائل داغ دیے، خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

ارنا کے مطابق ایرانی فورسز نے تل ابیب اور حیفہ پر آٹھ میزائل داغے ہیں جس کی اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کر دی ہے۔ ان حملوں کے بعد متعدد شہروں میں سائرن بج اٹھے، حملے میں اسرائیل میں واقع 100 سال قدیم وزمن انسٹی ٹیوٹ سائنس تباہ ہوگیا۔

ایرانی فوج کے مطابق حملوں میں نئے میزائل استعمال کررہے ہیں، ہم اسرائیل کی کمر توڑ دیں گے۔ ایرانی فوج نے کہا کہ کچھ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ ایران کے میزائل کم کیوں ہو گئے، ایران کی میزائل صلاحیت کم نہیں ہوئی۔

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیا

ہم اسرائیل پر حملے ناپ تول کے کر رہے ہیں، ہم کم میزائل فائر کرکے بڑے اہداف حاصل کر رہے ہیں، اسرائیل پر میزائل حملے مرحلہ وار جاری رہیں گے۔

ایرانی فوج کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی بیٹریز کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، اس نقصان سے دشمن کے دفاع کی صلاحیت کمزور پڑے گی، صیہونیوں کے پناہ گاہوں میں رہنے سے ان پر نفسیاتی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *