پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں، سفیرچینی کمیونسٹ پارٹی

پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں، سفیرچینی کمیونسٹ پارٹی

اسلام آباد: چینی کمیونسٹ پارٹی کے محکمہ بین الاقوامی ترقی کے سفیر ہو ژاؤمنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی ہر اُس کوشش کی حمایت کرتا ہے جو اس کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہو۔

پاکستان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر ہو ژاؤمنگ نے کہا کہ پاکستان ماضی میں ہمارا واحد اسٹریٹجک پارٹنر تھا اور آج بھی سب سے منفرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان موجودہ تعلقات سے ہم مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

ہو ژاؤمنگ کا کہنا تھا کہ چین کے قیام کے ابتدائی دنوں میں پاکستان نے بھرپور تعاون کیا، اور عالمی سطح پر چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت پر بھروسہ کرتا رہا ہے۔ کچھ ممالک ہماری دوستی کو پسند نہیں کرتے، لیکن ہم ان کی مرضی کے پابند نہیں۔ پاکستان پہلے بھی ہمارا واحد اسٹریٹجک پارٹنر تھا، اور اب بھی سب سے منفرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور: بھارت بری طرح تنہا، پاکستان کا پروفائل، چین کا اثرورسوخ بڑھ گیا، پراوین ساہنی

چینی سفیر نے کہا کہ انہیں پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا، لیکن خوشی ہے کہ اب آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کبھی چین سے رابطے میں مشکل ہو تو بلا جھجک ان سے رجوع کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے باہمی اشتراک سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اور چین پاکستان کی ہر اُس کوشش کی حمایت کرتا ہے جو خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین جیسے موضوعات پر دنیا کو درست معلومات دینا میڈیا کی اہم ذمہ داری ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں چین سے تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہیں، اور ہم نے ان جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *