ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی پہلی کارگو ٹرین منسوخ

ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی پہلی کارگو ٹرین منسوخ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث 22 جون کو پاکستان سے روس روانہ ہونے والی پہلی مال بردار ٹرین ( کارگو ٹرین) منسوخ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ مال بردار ٹرین لاہور سے روانہ ہونی تھی اور ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے گزرتے ہوئے روس کے شہر اسٹراخان تک پہنچنا تھی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اس ٹرین نے 16 بوگیوں کے ساتھ روانہ ہونا تھا، تاہم ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان، ایران اور دیگر متعلقہ ممالک کے بارڈرز بند ہیں جس کے باعث ٹرین کی روانگی ممکن نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، تل ابیب اور حیفہ میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت مال بردار ٹرین پر کنٹینرز کی تعداد مرحلہ وار 50 تک بڑھانے کا ارادہ تھا، اور اس کے ذریعے روس، ترکمانستان اور قازقستان سے تجارتی اشیاء پاکستان لائی جانی تھیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پاکستان ریلویز کی یہ پہلی مال بردار ٹرین روس روانہ کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *