آئندہ سال حج کرنے کے خواہش مند ابھی سے تیاری کر لیں، رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

آئندہ سال حج کرنے کے خواہش مند ابھی سے تیاری کر لیں، رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

آئندہ سال حج کرنے کے خواہش مند تیاری کر لیں، وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج  2026  کے لیے قبل ازوقت ر جسٹریشن کرانا لازمی ہو گی، سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کو لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹر یشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم بھی جمع کرانا ہو گی، یہ رقم مجموعی حج اخراجات میں ایڈجسٹ کر لی جائے گی۔

مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، ہم ایک ہیں، نواز شریف

ر جسٹریشن کروانے والے درخواست گزار حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹر یشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں  سے کرائی جا سکے گی۔ حج ر جسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب کر سکیں گے۔

اس سال پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے حج کے خواہش مند افراد کو بھی لازمی رجسٹر یشن کرانا ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حج ر جسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار کے بارے میں سعودی حکومت کو مطلع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی، حج ر جسٹریشن درخواستیں وصول کرنے کے لئے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *