پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کا آغاز منفی دیکھا گیا ہے جبکہ ڈالر بھی مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کا آغاز منفی دیکھا گیا ہے جہاں بازارِ حصص کے 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 21 ہزار 689 پوائنٹس پر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بری خبر،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جہاں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283.41 روپے سے بڑھ کر 283.50 روپے پر پہنچی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کم ہوکر 121971 پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اکاروباری دن میں 100انڈیکس 1076 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں 1.15 ارب شیئرز کےسودے 27.98 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہوکر 14780 ارب روپے ہے۔
قبل ازیں گزشتہ پفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قمیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔