نریندر مودی نے ٹرمپ کو بتادیا، آپریشن سندور جاری ہے، اب پراکسیز نہیں جنگ ہوگی، وکرم مصری

نریندر مودی نے ٹرمپ کو بتادیا، آپریشن سندور جاری ہے، اب پراکسیز نہیں جنگ ہوگی، وکرم مصری

بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک بتا دیا ہے کہ ہم کسی تیسرے ملک کی ثالثی نہیں مانتے، بھارت کا آپریشن سندور جاری ہے، بھارت دہشتگردی کو پراکسیز نہیں بلکہ جنگ کے روپ میں دیکھتا ہے، اب جنگ ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ساتھ سیز فائر میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، مودی بضد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ کینیڈا میں جی7 ممالک کے اجلاس سے واپسی پر وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر35 منٹ تک بات کی جس میں امریکی صدر سے کھل کر بات ہوئی ہے۔

وکرم مصری نے  کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت کا آپریشن سندور جاری ہے ، بھارت دہشتگردی کو اب پراکسیز نہیں بلکہ جنگ کے روپ میں ہی دیکھتا ہے، اب جنگ ہی ہوگی۔

وکرم مصری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 4 روزہ جنگ کے بعد سیز فائر میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، بھارت کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو نہیں مانتا۔

وزیراعظم مودی نے صدرٹرمپ کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارت امریکا تجارتی معاہدے یا پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکی ثالثی جیسے موضوعات پر کسی بھی مرحلے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:بھارت کے بھونڈے الزامات پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ کا کرارا جواب

وکرم مصری نے دعویٰ کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کارروائی روکنے کے لیے بات چیت براہ راست موجودہ فوجی چینلز کے ذریعے اور بقول ان کے پاکستان کے اصرار پر ہوئی۔

وکرم مصری کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں یہ واضح کر دیا ہے کہ بھارت نے ماضی میں ثالثی کو قبول نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی کرے گا۔

وکرم مصری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دونوں رہنماؤں نے کینیڈا میں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر ٹرمپ کے اصرار پر فون پر بات چیت کی جس میں مودی نے مہمان کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔ یہ کال 35 منٹ تک جاری رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر مودی اور ٹرمپ کی بات چیت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے کہا تھا کہ یہ جنگ بندی اس وقت ہوئی جب اس کی فوج نے 7 مئی کو بھارتی فوج کی جانب کی گئی کال کا مثبت جواب دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *