Skip to content
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
Home - آزاد کاروبار - پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔
ایکسپریس ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 20 جون سے لاگو ہو گا۔
فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور ان کرایوں کا اطلاق 23 جون سے ہو گا۔