وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے خطرناک ہے، وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں ظلم جاری ہے، عالمی ضمیر کب جاگے گا، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا کہ زراعت اور زرعی دواؤں پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
انہوں نے اجلاس میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے۔