پاک بحریہ کا بڑا اقدام، غیر ملکی ٹینکر میں زخمی بھارتی اہلکار کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا

پاک بحریہ کا بڑا اقدام، غیر ملکی ٹینکر میں زخمی بھارتی اہلکار کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا

ویب ڈیسک۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پاک بحریہ) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر پر موجود بھارت سے تعلق رکھنے والے عملے کے ایک زخمی رکن کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر “ایم ٹی ہائی لیڈر” سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں زخمی عملے کے رکن کے طبی انخلا کے لیے مدد طلب کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹینکر پر موجود تمام عملہ بھارتی شہریوں پر مشتمل تھا۔ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنانے کے لیے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو فعال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی بحریہ نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کامیاب طبی انخلا پاکستان کے میری ٹائم سیفٹی نظام کی آپریشنل تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کا عکاس ہے۔ ہم آہنگی اور بروقت عملدرآمد پاک بحریہ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کا جے ایم آئی سی سی کسی بھی سمندری حادثے کے ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے تمام متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

یار رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بحریہ کی جانب سے سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور حکمت عملی، آپریشنل مہارت اور مؤثر جوابی کارروائی کے لیے تیاریاں قابل ستائش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

پاکستان نیوی ڈاک یارڈ میں پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ سمندری رابطوں کی حفاظت اور سمندری تجارت کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے پر پاک بحریہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *