پیرس ائیر شو: پاک چین دوستی کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر شرکا کی توجہ کا مرکز بن گیا

پیرس ائیر شو: پاک چین دوستی کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر شرکا کی توجہ کا مرکز بن گیا

فرانس میں جاری پیرس ائیر شو 2025 میں چینی لڑاکا طیاروں کا خصوصی اسٹال لگایا گیا ہے، جہاں پاک چین دوستی کی علامت جے ایف 17 تھنڈر نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کرلی۔ چینی ساختہ جے 10 سی کا ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جب کہ جے 35 طیارے کا دبنگ ماڈل بھی سجا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ائیر شو میں چینی اسٹال پر جے ایف 17 تھنڈر، جے 10 سی، جے 35 اور ایوکس سمیت درجنوں چینی لڑاکا طیاروں کے ماڈلز رکھے گئے ہیں۔

شرکاء کی بڑی تعداد جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر جیسے میدانِ جنگ میں مؤثر طیاروں میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی J-35 طیارے خریدنے میں دلچسپی، چینی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ

چینی اسٹال کے عقب میں نصب اسکرین پر جے ایف 17 اور جے 10 سی طیاروں کی ویڈیوز بھی چل رہی ہیں، جن پر پاکستانی پرچم نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔

شرکاء کے سوالات پر چینی حکام تفصیل سے معلومات فراہم کر رہے ہیں، اور ائیر شو میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ آنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب فرانس کے شہر پیرس میں جاری عالمی ایئر شو 2025 میں چین نے بغیر پائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بغیر پائلٹ یہ ائیرٹیکسی 2 مسافروں کے ساتھ 3 گھنٹے پرواز کرسکتی ہے، چینی ائیرٹیکسی ائیرشو شرکاء کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جوابی کارروائی کا خوف ستانے لگا، بڑی تعداد میں ائیر پورٹس بند کر دیے

چینی ائیرٹیکسی رن وے کے بغیر ورٹیکل جگہ سے اڑان بھرتی ہے، ائیرٹیکسی مختلف موسمی حالات میں بھی پرواز کرسکتی ہے، یہ چارجنگ پر بغیر فیول اڑتی ہے۔

ائیرٹیکسی جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، ائیرٹیکسی میں 600 کلوگرام وزن لفٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔

چینی کمپنی کو یقین ہے کہ پیرس ائیرشو میں زیادہ سے زیادہ ائیرٹیکسی فروخت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *