فنانس بل 2025-26 میں ڈیجیٹل معیشت کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والے افراد کے لیے نیا ٹیکس نظام متعارف کرایا گیا ہے ، اس کے تحت کنٹینٹ کری ایٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدنی پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔
نئی پالیسی کے مطابق یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے،بینکاری اور مالیاتی اداروں کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ ان ادائیگیوں پر مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس خود کاٹیں۔
اس مد میں پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شفاف بنانا اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے۔