بھارت کی جانب سے پاکستانی افواج کو نقصان پہنچانے کے دعوے بھی حقائق کے منافی ہیں، عالمی ذرائع نے پاک فضائیہ کی برتری کو تسلیم کیا۔
پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور دنیا نے دیکھا کہ بھارت کو فضائی محاذ پر منہ کی کھانا پڑی۔
مودی سرکار کی امن کی باتیں بھی محض دکھاوا ثابت ہوئیں، حقیقت میں بھارت ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کے لیے بدنام ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کا حالیہ بیان پاکستان اور امریکہ کے بہتر تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے، مودی سرکار کی عالمی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کی ہر تدبیر ناکامی سے دوچار ہے۔
واضح رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کیا تھا جس میں بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ائیربیسز اور کئی ائیرفیلڈز ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے جبکہ امریکی صدر کی ٹوئٹ کے بعد بھارتی سیکریٹری خارجہ نے سیز فائر کا اعلان کیا۔