اسلام آباد ۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے حالیہ کامیاب سفارتی دورۂ امریکہ کے بعد بھارتی میڈیا شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ بھارت کے معروف صحافی سدھانت سبال کو فیلڈ مارشل کی سفارتی کامیابی ہضم نہ ہوئی تو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا کہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز 54 فیصد AI (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ ہے۔
سدھانت سبال نے ایک پوسٹ میں لکھا: “Munir-Trump ملاقات سے متعلق پاکستانی پریس ریلیز 54% AI جنریٹڈ ہے: AI ڈیٹیکٹر”۔
جب بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان کی حالیہ بڑی سفارتی و عسکری کامیابیوں میں کوئی نقص تلاش کرنے میں ناکام رہے، تو انہوں نے آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کو AI جنریٹڈ قرار دینے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی میڈیا اور مودی سرکار میں کھلبلی
سوشل میڈیا صارفین نے اس تجزیے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا:
“اوہ مائی گاڈ! آپ لوگ واقعی پاکستان کے جنون میں مبتلا ہو، لگتا ہے خوابوں میں بھی آتا ہے 😂😂”
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا:
“54% AI جنریٹڈ؟ بری بوکھلاہٹ، سبال۔ دوبارہ کوشش کرو۔ تمہارا AI ڈیٹیکٹر بھی یہ نہیں پہچان سکا کہ بھارت کے پاس منانے کو کوئی سفارتی کامیابی نہیں ہے، تو اس نے پاکستان کی پریس ریلیز پر ہی خیالی تجزیہ شروع کر دیا۔ تمہارے نمائندے وکرم مصری کو تو اپنے خاندان کے خلاف سنگھی ٹرولز کے حملوں کے بعد جھوٹ گھڑنا پڑا۔ جب ساکھ نہ بچے، تو الزام AI پر ڈال دو۔”
54% of Pakistani release on Munir-Trump meet is AI generated: AI detector pic.twitter.com/wCPI2sdutN
— Sidhant Sibal (@sidhant) June 19, 2025