پاک بھارت کشیدگی ، بھارتیوں کا خوف، دہلی کی عمارتوں پر فضائی حملے کا الرٹ دینے والے سائرن نصب کر دیے گئے۔
ہندوستان ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں کئی کثیر منزلہ عمارتوں پر ہوائی حملے کا الرٹ دینے والے سائرن نصب کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی او واقع پی ڈبلیو ڈی کی کثیر منزلہ عمارت کی چھت پر لگے سائرن کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔
دہلی کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے وزیر پرویش ورما نے کہا کہ کثیر منزلہ اور اونچی عمارتوں کی چھتوں پر 40 سے 50 سائرن لگائے جائیں گے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ان کا استعمال کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا اب بھی بھارت کی شکست تسلیم کرنے کے بجائے پاکستان کے خلاف راگ الاپ رہا ہے، حتیٰ کئی اپوزیشن رہنما اور عوام بھی حقائق کو تسلیم کر رہی ہے لیکن گودی میڈیا اور مودی سرکار نہیں مان رہے۔