پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، سابق سربراہ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کا اعتراف

پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، سابق سربراہ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کا اعتراف

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ‘را’ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک، یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دہلی جانا چاہیے۔

امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے،اسی وجہ سے فیلڈمارشل عاصم منیر امریکا میں ہیں، امریکا کے ساتھ بھارت کے تعلقات بھی ٹھیک ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان خطے میں علاقائی چیمپئن بن گیا، امن کیلئے پاکستان اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطع پر پزیرائی

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، پہلگام میں حملہ کرنے والے جنگل میں غائب ہو گئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کیلئے بات ہونی چاہیے، بھارت کی پاکستانی میڈیا، معروف شخصیات پر پابندیاں زیادہ دیر نہیں چلیں گی۔

بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کا واحد چیف ہوں جو ریٹائرمنٹ کے بعد 4 بار پاکستان گیا۔

مزید پڑھیں: فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے صدر ٹرمپ کی ملاقات، خطے میں امن کے حوالے سے مثبت اثرات کا آغاز

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *