پاک امریکہ بڑھتے تعلقات ، بھارت کی سفارتی تنہائی، مودی کی سرپرستی میں چلنے والی جعلی نیوزفیکٹریاں پھر سرگرم

پاک امریکہ بڑھتے تعلقات ، بھارت کی سفارتی تنہائی، مودی کی سرپرستی میں چلنے والی جعلی نیوزفیکٹریاں پھر سرگرم

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان تاریخی ملاقات اور بڑھتے ہوئے پاک امریکہ تعلقات کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹ کا کارخانہ کھول کر پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

عالمی سچائی کی جنگ میں بدترین سفارتی اور سیاسی شکست کو جھوٹی داستانوں سے چھپانے کے لیے ہندوستان کی سرکاری سرپرستی میں چلنے والی جعلی نیوز فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی میڈیا اور مودی سرکار میں کھلبلی

بین الاقوامی سطح پر حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی تاریخی پیش رفت نے بھارت کو شدید شرمندہ کر دیا ہے،اس شرمندگی کو چھپانے کے لیے بھارت نے ایک بار پھر اپنی پرانی چال کو دہرایا ہے۔

بھارت پاکستان کو بدنام کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا اور غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس کا استعمال کر رہا ہے۔

عالمی میڈیا اور سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی مایوسی اور جھوٹ کی موجودہ مہم اس کی سفارتی تنہائی اور اخلاقی شکست کا واضح ثبوت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، سابق سربراہ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کا اعتراف

پاکستانی حکام اور عوام نے ان ہندوستانی حربوں کو صریح جھوٹ اور شرمناک کوشش قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان کی جعلی خبروں اور سرکاری پروپیگنڈہ نیٹ ورکس کا نوٹس لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *