امن آج جتنا قریب ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا،شہباز شریف

امن آج جتنا قریب ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری مسلسل ثالثی کوششوں کے دوران وہ ان عناصر سے مکمل آگاہ ہیں جو غلط معلومات پھیلا کر امن معاہدے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شور و غوغا کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ بات واضح کی جا سکتی ہے کہ امن معاہدے کے حتمی اور متفقہ متن پر دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق ہو چکا ہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اب دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے آئندہ مراحل کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معاہدے سے متعلق قیاس آرائیوں سےگریز کیا جائے، عباس عراقچی

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ موجودہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ خطے میں امن کے امکانات پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ روشن ہیں اور امن کا حصول پہلے سے زیادہ قریب پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن آج جتنا قریب ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا،امن معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل، پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

editor

Related Articles