جریدے میں کہا گیا کہ معاشی اورعسکری میدان میں چین نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑدیا ہے۔
امریکی جریدے ہی نہیں بلکہ بھارت کے اپنے تجزیہ کار بھی مودی کی پالیسیوں سے نالاں نظر آتے ہیں ۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد سے بھارت کو عالمی سطح پر تنزلی کا شکار ہے،۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “بھارت یقیناً نہ اِدھر ہے نہ اُدھر۔ صرف 11 سال میں میرے ملک کی کیا زبردست گراوٹ ہوئی ہے!