مودی کی جنگی سوچ خطے کو ایٹمی تصادم کی طرف لے جارہی ہے،عالمی ادارے کی رپورٹ

مودی کی جنگی سوچ خطے کو ایٹمی تصادم کی طرف لے جارہی ہے،عالمی ادارے کی رپورٹ

بھارت میں مودی حکومت کے جنگی جنون نے پورے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر سمیت پورا خطہ سنگین خطرات سے دوچار ہو گیا ہے۔

مودی حکومت ریاستی دہشت گردی اور فالس فلیگ کی کارروائیوں کے ذریعے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،گلوبل پیس انڈیکس نے صورتحال کے تناظر میں ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔

سڈنی انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی بحران پیدا کر رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مودی کی انتہا پسند پالیسیوں اور سفارتی ناکامیوں پر امریکی جریدے نے سوال اٹھا دیے

بھارت نے کشمیر کو ایک مستقل پرتشدد خطے میں تبدیل کر دیا ہے، کشمیر دنیا کے بدترین تنازعات میں سے ایک ہے،رپورٹ میں مقبوضہ وادی میں جون 2025 سے جون 2026 تک پرتشدد ہلاکتوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں کشیدگی کسی بھی وقت خطے کو جنگ میں ڈال سکتی ہے، بھارت کی انتہا پسندانہ اور جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں جنوبی ایشیا دنیا کا دوسرا غیر محفوظ خطہ بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے بغیر ثبوت کے حالیہ پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، ہندوستان نے پاکستانی شہریوں پر حملہ کرکے جنگ کا آغاز کیا، جس پر پاکستان نے  ہندوستان میں مؤثر طریقے سے دفاعی ردعمل کا اظہار کیا اور ایل او سی پر جوابی کارروائی بھی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک امریکہ بڑھتے تعلقات ، بھارت کی سفارتی تنہائی، مودی کی سرپرستی میں چلنے والی جعلی نیوزفیکٹریاں پھر سرگرم

رپورٹ میں حالیہ جھڑپوں کو سب سے خونریز قرار دیا گیا جس سے درجنوں اموات اور تباہی ہوئی، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کشمیریوں پر سنگین آئینی حملہ ہے۔

لاکھوں قابض ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی سے کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی زون بن گیا ہے،1989 سے اب تک 40 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

مودی مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں اور کشمیریوں کے حقوق سے انکار کر رہے ہیں،بھارتی میڈیا اور ادارے کشمیریوں کی آواز کو دبا رہے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :بھارتی میڈیا کا ٹرمپ کا پاکستان سے ایران کے خلاف اڈے مانگنے کا جھوٹا دعویٰ

غیر ریاستی اداکار اور فوجی دباؤ کشمیر کو جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور کشیدگی سے ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے،مودی کی پالیسیوں نے کشمیر میں تنازعات اور جارحیت میں اضافہ کیا ہے،اس طرح کا منفی سیاسی دباؤ اور جنگی ذہنیت خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *