ساری دنیا نے منہ موڑ لیا ! مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا کی چیخیں

ساری دنیا نے منہ موڑ لیا ! مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا کی  چیخیں

ساری دنیا نے ہم سے منہ موڑ لیا ہے ! مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ٹرمپ کی دعوت اور جی سیون سربراہی اجلاس میں تاریخی بے عزتی  پر بھارتی میڈیا حواس باختہ ہوگیا ۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو کلپ میں بھارتی اینکر مودی سرکار کی پالیسیوں اور سفارتی ناکامیوں پر وزیراعظم پر تنقید کرتا ہوا نظر آرہا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارتی تجزیہ کار پروین ساہنی نےمودی دور کو بدترین قرار دے دیا

اینکر پوری دنیا میں ہونیوالی جگ ہنسای کے بعد بھارتی شہریوں سے سوال کرتے کہتا  ہے کہ  ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے جو وزیراعظم گیارہ سال پوری دنیا میں گھومتے رہے دس بار امریکا تو سات بار روس تو کبھی چین ،شی چن پنگ کو چائے پلائی گئی اور پوری دنیامیں ڈنکا پیٹا گیا کہ وشوگرو نے دنیا جیت لی لیکن  پوری دنیا گھومنے کے بعد ایک بھی دوست نہ بناسکے جومشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہوسکے یا یوں کہیں کہ ایسے گرو ہیں کہ ایک بھی چیلہ نہیں ۔

بھارتی اینکر نے سوال کیا کہ وہ جو نہرو کا دیس جس کی پوری دنیا ہاں میں ہاں ملاتی تھی آج اس کا کیا حال ہوگیا۔

مودی کی سفارتی ناکامی پر بھارت کے اندر سے بھی تنقید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

قبل ازیں آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما جواہر سرکار نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، ”مودی اجلاس میں پہنچے ہی تھے کہ ٹرمپ روانہ ہو گئے، یہ محض اتفاق نہیں لگتا۔“

یہ بھی پڑھیں : پاک امریکہ بڑھتے تعلقات ، بھارت کی سفارتی تنہائی، مودی کی سرپرستی میں چلنے والی جعلی نیوزفیکٹریاں پھر سرگرم

ٹرمپ کی جانب سے پاک-بھارت کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش اور جنگ بندی کے فیصلے کو بھارتی میڈیا نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جی 7 اجلاس میں مودی کو نظر انداز کیے جانے سے نہ صرف بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی ہے بلکہ مودی کی قیادت میں بھارت کی خارجہ پالیسی کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *