پاکستان سے شکست، سفارتی ناکامی ،بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کی مودی پر شدید تنقید

پاکستان سے شکست، سفارتی ناکامی ،بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کی مودی پر شدید تنقید

آپریشن سند ور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی نے بھارتی اپوزیشن اور عوام میں ایک جنون پیدا کر دیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی عوام اور سوشل میڈیا پر اثرانداز ہونے والے بھی مودی پر شدید تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مودی نے 89 غیر ملکی دورے کیے ہیں اور 75 سے زائد ممالک کا دورہ کیا ہے، جن پر عوامی ٹیکس کی رقم خرچ کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ساری دنیا نے منہ موڑ لیا ! مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا کی چیخیں

انہوں نے کہا کہ مودی کو ناریل کا پانی پیتے اور ملاقاتوں میں دوسروں کو گلے لگاتے دیکھا گیا لیکن اس کا کیا فائدہ ہوا؟ بنگلہ دیش، چین، نیپال، بھوٹان، ترکی اور مالدیپ سمیت کئی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔

دھرو راٹھی نے کہا کہ مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سیاسی مہم بھی چلائی ٹرمپ کو اپنا بہترین دوست قرار دیا، لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ آج ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی فوج کے سربراہ کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کر رہے ہیں۔
کیا یہ ہندوستان کی یہ خارجہ پالیسی ہے؟ہندوستانی صارفین بھی دھرو راٹھی سے متفق نظر آئے ایک صارف نے لکھا کہ میں دھرو راٹھی سے نفرت کرتا تھا لیکن اب میں ان کی باتوں سے متفق ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *