سینئر صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب خان نے امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیئے پاکستان کا جوہری صلاحیت کے حامل ممالک میں جنگ بندی کرانے پر نوبل امن انعام برائے 2026 کے لئے نامزد کرنے کا اصولی فیصلہ بہت خوش آئیند ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن ایوارڈ 2026 کے لیئے نامزد کرنا حکومت کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے،درینہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی صدر ٹرمپ نے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی اور سیز فائر کے خاتمے کے حوالے سے ایک بہت متحرک کردار ادا کیا ہے۔ جس کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں نوبل امن ایوارڈ برائے 2026 دینے کی سفارش کی ہے۔
حسن ایوب خان کا کہنا ہے کہ مسلئہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھی امریک صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔
اور انہوں نے مسلئہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور بھارت دونوں کو ثالثی کی پیشکش کی ہے۔