فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ٹرمپ کے لیے اعزاز ، بھارتی تلملا اٹھے

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ٹرمپ کے لیے اعزاز ، بھارتی تلملا اٹھے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، ٹرمپ کے اس بیان پر بھارتی تلملا اٹھے ۔

سوشل میڈٰیا پر جاری ایک پروگرام میں اس ملاقات بارے بات کرتے بھارتی تجزیہ کار کاکہنا تھا کہ اگر فیلڈمارشل یہ کہے کہ امریکا کے صدر سے ملاقات ان کے لیے اعزاز ہے تو سمجھ میں آتا ہے لیکن ان کے لیے یہ الفاظ سوچ اور گمان سے بالاتر ہیں کہ امریکا جو دنیا کی سپرپاور ہے وہ کہتا ہے کہ عاصم منیر سے ملاقات اس کے لیے اعزاز کی بات ہے یہ بہت بڑی بات ہے ۔

بھارتی تجزیہ کار نے کہاکہ اس ملاقات میں بہت سی باتیں چلیں بعدازاں ٹرمپ نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، شکریہ کہ وہ مزید جنگ کی طرف نہیں گئے ، میں نے جنگ بندی پر شکریہ کیلیے عاصم منیر کو مدعو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی جانب نہیں گئے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی تجزیہ کار نے کہاکہ  فیلڈ مارش کے واپس آنے کے بعد حکومت پاکستان نے 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار کاکہنا تھاکہ اچھی بات ہے دونوں ایک دوسرے کی تعریف کررہے ہیں لیکن ٹرمپ کا یہ بیان ان کے لیے بہت حیران کن ہے ۔

18 جون کو وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ نے ظہرانہ دیا تھا جس  کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے سید عاصم منیر کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت پاکستان کا 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور اہم قیادت کے اعتراف میں 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو باضابطہ طور پر سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *