پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے ، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے ، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے ۔ 

وزیرِاعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے یکجہتی کا پیغام دیتے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی طاقت سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیار ہے۔

اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ کے پی نے کہا تھا کہ سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے، پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ؟

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *