سینئر صحافی جبار چودھری نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان 7 مئی اور 10 مئی کو پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کھانے کے بعد اور دنیا بھر میں اپنی ذلالت اور بے عزتی کروانے کے باوجود بھی جنگی جنون سے باہر نہیں نکل رہا۔
فتنہ الہندوستان کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں کریں گے، ہندوستان اسے کبھی بحال نہیں کریں گے، ہندوستان پانی کو ہتھیار بنا کر اس خطے میں جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان کی پوزیشن بڑی کلیئر ہے پاکستان بڑے واضح طور پر یہ بات کہہ چکا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر ایکٹ آف وار ہے اور یہ بین الاقوامی معاہدوں کی توہین اور تضحیک ہے۔
سینئر صحافی جبار چودھری نے کہا کہ ہمارا پارلیمانی مشن جو بلاول بھٹو کی قیادت میں بیرون ملک گیا ہوا تھا انہوں نے ہر جگہ جہاں پر بھی وہ گئے ہیں سندھ طاس معاہدے کی بات کی ہے۔
پاکستانی مشن نے دنیا کو بتایا کہ اگر بھارت اس معاہدے کو سبوتاژ کرے گا اس سے باہر نکلے گا تو باقی دنیا جو ایسے پانی کے معاہدوں پر چل رہی ہے ان معاہدوں کا کیا حال ہو گا۔
بین الاقوامی طور پر ہماری پوزیشن بڑی کلیئر ہے لیکن ہندوستان کے لئے پیغام یہ ہے کہ آپ نے پہلے فالس فلیگ آپریشن کیا پہلگام میں اس کے بعد پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی، آپ نے اپنے جہاز تباہ کروائے، آپ کی پوری دنیا سے جگ ہنسائی ہوئی۔ جبار چودھری نے کہا کہ پانی پر چھیڑ چھاڑ پر بھارت کو 10 مئی سے 4 گنا بڑا جواب ملے گا۔