پاکستان کا دو ٹوک مؤقف: ایران پر امریکی حملے میں کوئی مدد نہیں دی

پاکستان کا دو ٹوک مؤقف: ایران پر امریکی حملے میں کوئی مدد نہیں دی

اسلام آباد۔ ایران پر امریکی حملے پر کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا پروپگینڈا جاری ہے۔ پاکستان نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ایران پر امریکہ کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملے میں پاکستان نے امریکہ کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہیں کی۔ نہ تو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، اور نہ ہی زمینی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی۔

دفتر خارجہ نے اس معاملے پر اپنا مؤقف ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کی ایران پر جارحیت کی ہر فورم پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ وہ خطے کا ایک آزاد اور ذمہ دار ملک ہے، اور پاکستان اخلاقی و سفارتی طور پر ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

سینئر صحافی جبار چوہدری نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ نےاپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ پاکستان نہ صرف اسرائیل کی مخالفت کرتا ہے بلکہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی بھی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی بلاک یا جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، امریکی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر جو حملہ ہوا ہے، اس کے بعد ایران کو جوابی کارروائی کا پورا حق حاصل ہے، اور وہ جیسے چاہے اس کا بدلہ لے سکتا ہے۔

سینئر صحافی جبار چوہدری کے مطابق پاکستان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ہر قسم کا تنازعہ صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے، اور پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر سطح پر مذاکرات کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *