امریکہ نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا،ایرانی میڈیا کا دعویٰ

امریکہ نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا،ایرانی میڈیا کا دعویٰ

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کو اس کے جوہری تنصیبات پر حملے سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا، جس کی بدولت ایران نے اپنی جوہری تنصیبات سے یورینیم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کر د ئیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن نے خفیہ طور پر ایران کو پیشگی اطلاع دی تھی کہ امریکہ صرف تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکی حملہ: ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری دیدی، بھارت کو بھاری نقصان ہوگا

ایرانی میڈیا کے مطابق اس اطلاع کا مقصد یہ بتانا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مکمل جنگ نہیں چاہتا،پیشگی اطلاع ملنے کے بعد ایرانی حکام نے تینوں جوہری تنصیبات سے یورینیم کے ذخائر تیزی سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر د ئیے۔

امریکی اور ایرانی حکام نے اس خبر پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے،دریں اثنا، برطانوی سیکر ٹری برائے تجارت اور بزنس، جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ لندن کو حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکہ نے ریڈ لائن کراس کی جواب کا انتظار کر ے، ایرانی وزیر خارجہ ،حملہ کیا تو بھر پور جواب دیں گے ، امریکی وزیر دفاع

یاد رہے کہ امریکہ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اس حوالے سے سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم نے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور فردو جوہری تنصیب کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، اس حملے میں امریکی B-2 بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *