تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے امریکی حملوں کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، تب بھی “یہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔
علی شمخانی کا مزید کہنا تھا کہ “ملک کے افزودہ یورینیم کے ذخائر محفوظ ہیں، ملکی ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں بدستور اپنی جگہ موجود ہیں، اور ایرانی قیادت کا سیاسی عزم و ارادہ اٹل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی دفاعی اور سائنسی صلاحیتوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ “سیاسی اور عملی اقدام کا اختیار اس وقت اس فریق کے ہاتھ میں ہوگا جو ہوشیاری اور حکمت سے کام لے گا اور اندھی جذباتیت سے گریز کرے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :امریکی حملہ: ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری دیدی، بھارت کو بھاری نقصان ہوگا