امریکا نے خواتین شہریوں کیلئے بھارت کے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

امریکا نے خواتین شہریوں کیلئے بھارت کے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے 16 جون کو لیول 2 کی نئی ٹریول ایڈوازری جاری کی جس میں اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرتے ہوئے احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ تفریحی مقامات پر زیادتی کے واقعات (ریپ کیسز) اور جنسی تشدد انڈیا میں بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہیں لہٰذا خواتین اکیلے بھارت کا سفر نا کریں۔

مزید پڑھیں: امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کیلئے ہائی الرٹ جاری

امریکی محکمہ خارجہ کی ایڈوائزی میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کی جانب سے تفریحی مقامات، شاپنگ مالز، حکومتی مقامات پر حملوں کا بھی امکان ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھارت کے لیے لیول ٹو (Level 2) ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں شہریوں کو ’زیادہ احتیاط‘ برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارت میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو جنسی حملوں، پرتشدد جرائم، چوری، اور دہشت گردانہ حملوں کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لیے وہ محتاط رہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے سیاحتی مقامات، عوامی مقامات، بازاروں اور شاپنگ مالز جیسے مصروف علاقوں میں جرائم کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کا چین سے رابطہ، ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے روکنے کی اپیل

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی جیسے جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ان میں غیر ملکی خواتین بھی نشانہ بن چکی ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ امریکی خواتین مسافروں کو چاہیے کہ وہ تنہا سفر نہ کریں، رات کے وقت اکیلے باہر نہ نکلیں اور اجنبی افراد پر اعتماد کرنے سے گریز کریں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *