بھارت میں فلسطین سے یکجہتی کا مظاہرہ: نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے طلبہ کا احتجاج، متعدد گرفتار

بھارت میں فلسطین سے یکجہتی کا مظاہرہ: نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے طلبہ کا احتجاج، متعدد گرفتار

فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں ” بھارتی عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر جنگ بند کرنے اور فلسطینی عوام کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں ریولوشنری ورکرز پارٹی آف انڈیا (RWPI)، دیشا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اور نوجوان بھارت سبھا (NBS) سمیت مختلف ترقی پسند تنظیموں کے ارکان، طلبا اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی تصویر اور اسرائیلی جھنڈا نذر آتش کیا اور “آزاد فلسطین” اور “غزہ میں نسل کشی بند کرو” جیسے نعرے لگائے۔

احتجاج کے دوران دہلی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ متعدد افراد کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا اور انہیں تغلق روڈ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کچھ مظاہرین کو دیگر تھانوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے، تاہم ان کی درست مقام کے بارے میں تاحال معلومات نہیں دی گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق دہلی پولیس نے میڈیا نمائندوں کو بھی ہراساں کیا اور ان کے کیمرے چھین لیے۔

IPSP اور دیگر شریک تنظیموں نے دہلی پولیس کی کارروائی کو فاشسٹ طرز عمل قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ایک طرف فلسطین کو رسمی طور پر ایک خودمختار ریاست تسلیم کرتی ہے، مگر عملی طور پر اسرائیل کو سفارتی، تکنیکی اور اقتصادی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان میں فلسطین کی حمایت کرنے والی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے، اور اسے اندرون ملک مسلم مخالف بیانیے کو تقویت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ اور یونیسیف کی رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 18 جون 2025 تک غزہ میں 56,152 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 50 ہزار سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی 50 فیصد اسپتالوں، 90 فیصد اسکولوں اور 70 فیصد سے زائد عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں مختلف تنظیمیں اور انسانی حقوق کے کارکن اسرائیلی محاصرے کے خاتمے اور غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، جن میں “فریڈم فلوٹیلا” اور “عالمی مارچ ٹو غزہ” شامل ہیں۔ IPSP کا کہنا  ے کہ دنیا بھر میں بیداری کی یہ تحریک ہر انصاف پسند شخص کو نسل کشی کے خلاف کھڑا ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔

آئی ایس پی ایس  نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے مظاہروں کو جاری رکھے گی اور جلد ہی ایک اور بڑی ریلی نکالی جائے گی۔ تنظیم نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہ صرف سیاسی شعور کا تقاضا ہے بلکہ ایک اخلاقی فرض بھی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *