انڈس واٹر معاہدہ،ہم خود پانی کے ذخائر بنا سکتے ہیں نہ اس کی صلاحیت ہے، پراوین ساہنی کی حکومتی فیصلے پر تنقید

انڈس واٹر معاہدہ،ہم خود پانی کے ذخائر بنا سکتے ہیں نہ اس کی صلاحیت ہے، پراوین ساہنی کی حکومتی فیصلے پر تنقید

پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ ہم خود پانی کے ذخائر بنا سکتے ہیں نہ اس کی صلاحیت ہے۔

بھارت کے معروف تجزیہ کار پراوین ساہنی سے سوال کیا گیا کہ کیا انڈس واٹر معاہدے کو ختم کرنا درست اقدام تھا۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین سرکاری اسپتالوں کی ابتر صورتحال پر برہم

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدہ ختم نہیں کیا، بس اسے معطل کر دیا ہے، اب پانی کا ڈیٹا پاکستان سے شیئر نہیں ہوا لیکن یہ کوئی قابل فخر فیصلہ نہیں ہے کیونکہ نہ ہم خود ذخائر بنا سکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس اس کی صلاحیت ہے۔

ہمارے پانی کے ذخائر بنانے سے پہلے چین مداخلت کر سکتا ہے۔پاکستان زرعی ملک ہے اور اس کی زرعی اکانومی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کیا وہ اچھا عمل نہیں ہے۔ ایسے چھوٹے چھوٹے ملک کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *