بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ، نیپرا کیجانب سے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ، نیپرا کیجانب سے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ، نیپرا کیجانب سے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے باضابطہ اعلان کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف34  پیسے فی یونٹ تجویز کیا گیا۔

رواں مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف35  روپے 50 پیسے ہے، صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا نان فائلرز کے لیے پراپرٹی اور گاڑی خریدنے میں آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ

نیپرا نے گذشتہ روز آئندہ مالی سال  کے لیے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ بھی جاری کیا تھا ، نیپرا نےنیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دی تھی۔

نیپرا نے 26-2025 کے لیے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقررکیا، آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 3 ہزار 342 ارب روپے سے زائد مقرر کیا گیا۔

کے الیکڑک کے سوا آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 26 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے۔

رواں مالی سال کے الیکٹرک کے سوا پاور پرچیز پرائس27 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر ہے۔

 دوسری جانب سی پی پی اے نے مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، اس درخواست پر سماعت 30 جون کو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا بغیر کسی رکاوٹ جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق اس مہنگائی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا، جبکہ دیگر ڈسکوز کے لیے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں پہلے ہی 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جا چکا ہے، جو جون کے ماہ کے لیے نافذ العمل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *