پاکستان اور چین کا سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں کے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھال لیا

اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں عالمی امن، استحکام اور سلامتی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر پاکستان کے مضبوط مؤقف کا اعادہ کیا۔انہوں نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرنے کے پاکستان کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔

قومی سلامتی کے مشیر نے چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کیں، جہاں دونوں فریقوں نے سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے، دشمن کی ہرچال ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے پاکستان کے وژن پر زور دیا اور خطے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا بھی  اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی نے 30 ستمبر کو اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی، وہ اس وقت جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

ان کا تعلق پاکستان آرمی کی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ اس سے قبل وہ بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں جبکہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *