ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے350 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد خواتین کی فنانس تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ ہو گیا
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ فنڈز ’ویمن انکلوسیو فنانس سیٓکٓٓٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ‘کے دوسرے مرحلے کے تحت خواتین کی مالی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
مالیاتی پیکیج میں پالیسی پر مبنی 300 ملین ڈالر کا قرض اور اس اقدام کو مزید مدد دینے کے لیے اضافی 50 ملین ڈالر کی مالی امداد شامل ہے۔
مزید پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک 200 ملین ڈالر دے گا، وزارت اقتصادی امور اور بینک میں معاہدہ ہو گیا
اے ڈی پی کا کہنا ہے کہ یہ قرض پاکستان بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کی کریڈٹ سہولیات اور مالی ضمانتوں تک رسائی کو بہتر بنانا بھی ہے۔
یہ منصوبہ مالی شعبے میں صنفی مساوات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان میں جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔