’22 منٹ کی فتح‘ کا افسانوی بیانیہ: مودی آپریشن سندور کی حقیقت چھپانے میں ناکام

’22 منٹ کی فتح‘ کا افسانوی بیانیہ: مودی آپریشن سندور کی حقیقت چھپانے میں ناکام

آزاد ریسرچ ڈیسک :

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے  کہ بھارتی فوج نے آپریشن سندور کے دوران دشمن کو صرف 22 منٹ میں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا  تاہم، یہ دعویٰ نہ صرف حقیقت کے برعکس  ہے بلکہ  اہم سوال کو جنم دیتا ہے کیا واقعی بھارتی فوج نے میدان جنگ میں ایسی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی؟ مودی کی تقریر میں پیش کی جانے والی یہ “فتح” صرف سیاسی دعویٰ ہے  کیونکہ زمینی حقائق اور عالمی تجزیے اس دعوے کی نفی کرتے ہیں۔

آزاد ریسرچ ڈیسک کی رپورٹ آپ کو بتائے گی کہ کس طرح مودی نے ایک متنازعہ بیانیہ صرف اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے پیش کیا اور بھارت کی دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے اصل حقائق کیا ہیں۔

24 جون 2025 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب حیران کن دعویٰ کیا گیا  کہ آپریشن سندور میں بھارتی فوج نے “دشمن کو 22 منٹ میں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا ، یہ  دعویٰ حکومتی میڈیا میں خوب اچھالا گیا، لیکن زمینی حقائق اور عالمی انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ اس کے بالکل برعکس تصویر پیش کرتے ہیں۔

آپریشن سندور 7 مئی 2025 کوبھارت نے پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مختلف مقامات پر حملے کیے اور اس کے جواب میں پاکستان نے کئی مقامات پر جوابی کارروائیاں کیں، اور چار دن تک دونوں طرف سے ڈرون، میزائل اور گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا۔

مودی نے حال ہی میں ایک تقریب میں اور اس آپریشن کو لے کر بہت سے دعوے کیے جیسا کہ یہ آپریشن نہ صرف بھارت کی دفاعی خودانحصاری کا ثبوت تھا بلکہ اس نے دنیا کو بھارت کی “سخت پالیسی” دکھا دی۔

بھارت کی اپنی تحقیقاتی ایجنسی نے پہلگام حملے کے بارے میں حکومت کے بیان کو مسترد کر دیا

آزاد ریسرچ ڈیسک کے مطابق  کسی بھی بین الاقوامی ادارے یا آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوتی کہ کوئی باضابطہ ہتھیار ڈالنے کی صورت حال پیش آئی ہواور وہ بھی صرف 22 منٹ میں ۔

آزاد ریسرچ ڈیسک کے مطابق ان میں سے کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا،  پاکستان کی فوج نے “بھاری نقصان” کی تردید بھی کی  اور جوابی کارروائیوں کی ویڈیوز بھی جاری کیں ،  دونوں ممالک نے 10 مئی کو جنگ بندی پر اتفاق کیا،  جس میں بھارت کی ساکھ  کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ۔

لہٰذا “22 منٹ میں دشمن کی شکست” کا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور افسانوی ہے، جس کا مقصد صرف داخلی سطح پر سیاسی فائدہ حاصل کرنا معلوم ہوتا ہے۔

مودی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں بھارت میں تیار کردہ ہتھیاروں نے اہم کردار ادا کیا اگرچہ بھارت نے ڈرون، توپ خانہ اور الیکٹرانک وارفیئر میں ترقی کی ہے لیکن زیادہ تر جدید نظام جیسے میزائل، سیٹلائٹ نیویگیشن، اور لانگ رینج ٹارگٹنگ اب بھی غیر ملکی شراکت داروں پر منحصر ہیں ۔

آزاد ریسرچ ڈیسک کے تجزیے کے مطابق  آپریشن سندور کی 60 فیصد صلاحیت بھارت کی نہیں بلکہ اب بھی درآمد شدہ یا مشترکہ منصوبوں پر مبنی تھی۔

بھارتی دفاعی اکاؤنٹ ڈیفنس میٹرکس کا جھوٹ بے نقاب، میزائل کی رینج صرف 25 کلومیٹر نکلی

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ مودی کا یہ بیانیہ دراصل عوامی توجہ اصل سوالات سے ہٹانے کی کوشش ہے  جیسا کہ پہلگام حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون تھا اور انٹیلیجنس سسٹم کی ناکامی کا کوئی احتساب کیوں نہیں ہوا؟ بھارت نے پاکستان اور دنیا کو ابھی تک ان سوالات کے جواب نہیں دیے ۔

مودی حکومت کی جانب سے سچ کو نظرانداز کر کے فتوحات کے افسانے گھڑنے کا یہ رجحان نہ صرف داخلی طور پر خطرناک ہے، بلکہ یہ بھارت کی عالمی سطح پر بھی رسوا کررہا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *