مکارانہ سازشوں میں ملوث ‘را’ کے 4 ایجنٹ اور 6 سہولت کار گرفتار

مکارانہ سازشوں میں ملوث ‘را’ کے 4 ایجنٹ اور 6 سہولت کار گرفتار

انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس نے اپنی مشترکہ کارروائی میں کراچی کے ضلع ملیر سے مضموم ہتھکنڈوں میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے4 مبینہ کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گرفتار ’را‘ ایجنٹوں کو پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

حکام نے ان کے قبضے سے حساس دستاویزات، اسٹریٹجک سائٹس سے متعلق مواد اور جیو ٹیگنگ ڈیٹا کے ساتھ منسلک تصاویر بھی برآمد کی ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت عالمی سطح پر پراکسیز میں ملوث ہے، کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسی

کارروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دستی بم، مختلف اسلحہ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر بھارت میں ’را‘ کے کارندوں کے ساتھ رابطے میں تھے اور مبینہ طور پر مخالف ملک کو حساس معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

اس سے قبل پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی سے ’را‘ سے وابستہ خاور اور جابر نامی 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشت گرد پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، عوام نے ان کا راستہ روکنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد شیخ محمد ایوب اور احسن رضا کی شناخت کی گئی اور بعد ازاں انہیں کورنگی کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار افراد 1998 سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے اور اپنی اصل شناخت چھپا رہے تھے۔

دوران تفتیش ملزمان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔

سی ٹی ڈی نے “آپریشن یلغار” کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے “را” کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور خفیہ نقشے برآمد کیے ہیں، جبکہ بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ حاصل کرنے والے “را” کے ایک سہولت کار کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے دو ایسے افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں جو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) سے براہ راست IEDs حاصل کر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا جاسوس نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، 700 افراد گرفتار

تحقیقات کے دوران سی ٹی ڈی کو بہاولپور کی ایک مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید برآں سی ٹی ڈی نے بھارتی افسران میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کی آڈیوز بھی انٹرسیپٹس (intercepts) بھی حاصل کر لی ہیں، جن میں پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور حساس مقامات پر حملوں کے احکامات دیے گئے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے IEDs حفاظتی فیوز، اور خفیہ دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ریاست پاکستان کی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا، اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *