کانگریس پارٹی کی رہنما سپریا شرینتے نے کہا ہے کہ دنیا ہمیں کس نظر سے دیکھ رہی ہے، ہماری ساکھ پر سوال اٹھ رہا ہے۔
ترجمان کانگریس پارٹی سپریا شرینتے نے کہا کہ گیارہ سال سے نریندر مودی اس ملک کے وزیراعظم ہیں، اس دیس کا وزیراعظم رہتے ہوئے انہوں نے گیارہ سال میں بیرون ملک دوروں پر، دوسرے ملکوں سے تعلقات بڑھانے پر، امریکہ جیسے ملک جن کا بھارت سے اچھا تعلق رہا ہے ان پر ہی فوکس کیا ہے۔ گیارہ سالوں میں ان کا دھیان کیمرے میں صحیح آنے کی طرف ہی بیتا ہے۔
لیکن جب آج ہمارے ملک کو بڑی طاقتوں کے ساتھ کی ضرورت ہے لیکن وہ بجائے ہمارا ساتھ دینے کے امریکہ جیسا ملک ایڈوائزری ایشو کرکے کہہ رہا ہے کہ بھارت جانا رسکی ہے اور خاص طور پر خواتین اکیلی ہندوستان بالکل نہ جائیں۔
اور یہ امریکہ تب کر رہا ہے جب وہ دوسری طرف پاکستان کی مہمان نوازی کر رہا ہے ان کو دعوتیں کھلا رہا ہے، ان کے لئے سرخ قالین بچھایا ہوا ہے، ان کی مہمان نوازی میں لگا ہوا ہے، گیارہ سال کی سفارت کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے لئے ایڈوائزری جاری ہو رہی ہے کہ بھارت نہ جائیے جبکہ پاکستان کے لئے دعوتیں سج رہی ہیں۔