بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پرشدت 3.2 ریکارڈ

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پرشدت 3.2 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقے سبی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 23 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

اس سے قبل جون میں مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ سے مسلسل جھوٹے اور درمیانے درجے کیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

دو ہفتے قبل کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقہ مکین ایک بار پھر خوف کا شکار ہو گئے۔  زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6  اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔ زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسی طرح 3 ہفتے قبل مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میں ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.0 ریکارڈ کی گئی تھی۔ سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق کراچی میں زلزلے کے ایک اور معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *