ایس سی او اجلاس میں بھارت کی رسوائی : جھوٹا بیانیہ، سفارتی تنہائی اور ناکامی کا پردہ فاش

ایس سی او اجلاس میں بھارت کی رسوائی : جھوٹا بیانیہ، سفارتی تنہائی اور ناکامی کا پردہ فاش

ویب ڈیسک : چین کے شہر چینگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)  وزرائے دفاع کا اجلاس جاری ہے جس میں میں ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک ہیں۔

اس اجلاس کے دوران بھارت نے اپنی روایتی زہرآلود سفارتی مہم کو مزید ہوا دی اور ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور “آپریشن سندور” جیسے جھوٹے بیانیے کو پیش کیا گیا، بھارت نے اپنی ناکام عسکری کارروائی کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی لیکن جس طرح اس بیانیے کوعالمی سطح پر جانچا گیا،بھارت کی نااہلی اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔

 شنگھائی تعاون تنظیم  کے وزرائے دفاع اجلاس میں  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے “آپریشن سندور” کو پاکستان کے خلاف نام نہاد پیشگی کارروائی قرار دیتے پرانے حربے دہرائے ، بھارتی وزیر دفاع کی تقریر نہ صرف بھارت کی روایتی الزام تراشی کا تسلسل تھی بلکہ اس نے اس حقیقت کو بھی آشکار کیا کہ بھارت اب علاقائی و عالمی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔

آزاد ریسرچ ڈیسک کی اس رپورٹ میں ہم نہ صرف راج ناتھ سنگھ کے بیانات کا تجزیہ کریں گے بلکہ آپریشن سندور کی اصل حقیقت، علاقائی اثرات، اور بھارت کی سفارتی تنہائی کو بھی بے نقاب کریں گے  کہ  کس طرح یہ کارروائی نہ صرف عسکری لحاظ سے بے نتیجہ رہی بلکہ بھارت کی سفارتی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : پہلگام حملے کی تحقیقات ، مودی سرکار ثبوت پیش کرنے میں ناکام

اجلاس میں راج ناتھ سنگھ نے “آپریشن سندور” کو 7 مئی کو شروع کی گئی فوجی کارروائی قرار دیا جس کا مقصد مبینہ طور پر پاکستان میں “دہشت گردی کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا تھا تاہم اجلاس میں موجود کسی بھی رکن ملک نے اس آپریشن کی توثیق یا حمایت نہیں کی  نہ ایران، نہ چین، نہ روس بلکہ بھارت تنہا کھڑا رہا۔

راج ناتھ نے کہا کہ ایسے ممالک جو سرحد پار دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ان کے خلاف کھل کر آواز اٹھانی چاہیے لیکن وہ بھول گئے کہ ایس سی او کوئی بھارتی پنڈال نہیں، بلکہ ایک سنجیدہ علاقائی فورم ہے، جو صرف عمل اور اصولوں کی بنیاد پر چلتا ہے نعروں پر نہیں۔

آزاد ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سیاسی قیادت اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر کھوکھلے نعرے لگانے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اس امید کے ساتھ کہ بار بار دہرائے جانے سے ان کا بیانیہ معتبر محسوس ہونے لگے گا مگر حقائق کو گھڑ کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔
ایس سی او کے کسی بھی رکن ملک نے اس مضحکہ خیز تماشے میں بھارت کا ساتھ نہیں دیا۔

آزاد ریسرچ ڈیسک نے قابلِ اعتماد علاقائی ذرائع اور عسکری تجزیہ کاروں کی آرا کو مدنظر رکھتے اس آپریشن کا جائزہ لیا، جس سے درج ذیل نتائج سامنے آئے کہ یہ اس آپریشن میں کوئی بڑا ہدف نشانہ نہیں بنا ، کوئی مستقل عسکری انفراسٹرکچر تباہ نہیں ہوا نہ ہی کوئی علاقائی حمایت حاصل نہیں ہوئی ، پاکستان کی سیکیورٹی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔

بھارت کی طرف سے الیکشن سے قبل عوام کی حمایتی فضا بنانے اوراندرونی سیاسی دباؤ کو کم کرنے کے لیے پاکستان پر سخت ردعمل کا تاثر دیناتھا۔

آزاد ریسرچ کے مطابق ایس سی او اجلاس میں راج ناتھ سنگھ کے بیانات نے فورم کی سنجیدگی کو پس پشت ڈال دیا جہاں اجلاس میں بھارت نے ہمیشہ کی طرح بغیر شواہد کے پاکستان پر الزامات عائد کیے ، اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع  نے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی جبر کو مکمل طور پر نظرانداز کیا ، یہی نہیں  دہشت گردی کی جو تعریف دی گئی، وہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نہیں بلکہ اپنے سیاسی مفاد پر مبنی تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کسی بھی رکن ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی یہاں تک کہ چین، روس اور ایران نے بھی بیانات میں بھارت کے مؤقف پر بات کرنا پسند نہیں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :’22 منٹ کی فتح‘ کا افسانوی بیانیہ: مودی آپریشن سندور کی حقیقت چھپانے میں ناکام

آزاد ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ امن، خودمختاری، اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات کی ہے تاہم، بھارت کی اشتعال انگیز زبان اور عسکری پراپیگنڈا  کے خلاف پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔

پاکستان کے نمائندے نے SCO اجلاس کے دوران واضح کیا کہ ہم امن کے داعی ہیں، لیکن جھوٹ اور الزامات پر خاموش نہیں رہ سکتے ، بھارت کا پروپیگنڈہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

آزاد ریسرچ رپورٹ کے مطابق ایس سی او اجلاس میں راج ناتھ سنگھ کا چین میں دیا گیا بیان نہ صرف سفارتی غیر سنجیدگی کا اظہار ہے بلکہ بھارت کی غیر مستقل اور تضاد پر مبنی خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت کے عسکری حملے خود اس کے لیے خطرہ بن چکے ہیں اور ایس سی او اجلاس جیسے اہم فورمز پر اس کی تنہائی دن بہ دن واضح ہو رہی ہے ، آپریشن سندور” جیسے اقدامات بھارت کی اسٹریٹجک کمزوری کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *