پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیر آمنے سامنے، عاصم ملک نے اجیت ڈوول کو لاجواب کر دیا

پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیر آمنے سامنے، عاصم ملک نے اجیت ڈوول کو لاجواب کر دیا

بیجنگ میں پاک بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر آمنے سامنے، عاصم ملک نے اجیت ڈوول کو لاجواب کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں بھارت کے اجیت ڈوول کو پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے لاجواب کر دیا۔

اس اجلاس میں اجیت ڈوول نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا اور کسی ثبوت کے بغیر ہی پاکستان کے خلاف الزامات لگائے۔

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل رینک میں نئی سرکاری تصویر جاری

اس موقع پر پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک نے اپنی دلائل سے بھرپور اور زوردار تقریر میں اجیت ڈوول کے بیانیے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

اجلاس میں عاصم ملک نے اجیت ڈوول کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کا عادی ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *