ایس سی اومیں شرمناک ناکامی پر بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور خارجی امور یشونت سنہا بھی بول پڑے، مودی کے استعفے کا مطالبہ کر ڈالا۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، بالکل الگ تھلگ کھڑا ہے۔
بیجنگ میں ہونے والا ایس سی او اجلاس بھارت کی عالمی تنہائی کی تازہ ترین مثال ہے، ایس سی او کے اعلامیہ میں پہلگام میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کو نظرانداز کرکے بلوچستان کا ذکر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔